افغانستان کے ننگرہار میں داعش کے ٹھکانوں پر امریکی فوجوں کے فضائی حملے،21انتہاپسند ہلاک

کابل: افغانستان میں موجود امریکی فوجوں نے افغانستان کے مشرقی ننگر ہار صوبہ میں دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر فضائی حملے کیے جس میں کم از کم21انتہاپسند ہلاک ہو گئے۔

افغان فوج کی 201ویں سیلاب کورکے بیان کے مطابق یہ فضائی حملے اتوار کے روز خوگیانی میں کیے گئے۔بیان میں مزید کہا گیا اتحادی فوجوں نے وزیر ٹانگی کے سیکانار علاقہ میں داعش انتہاپسندوں کو نشانہ بنا کر کیے گئے ان فضائی حملوں میں ڈرون طیاروں کا استعمال کیا ۔

201سیلاب کور کے مطابق ان حملوں میں داعش کے کم از کم21انتہاپسند مارے گئے۔ حکومت مخالف مسلح انتہاپسند گروپوں بشمول داعش نے ابھی تک ان حملوں کے حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

اگرچہ ننگرہار نسبتاً پر سکون صوبہ ہے لیکن طالبان انتہاپسندوں اور داعش کے وفاداروں نے صوبہ میں اپنی سرگرمیوں اور پیر جمانے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 21 isis militants killed in drone strikes in nangarhar province in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment