بغداد کی شیعہ مسجد کے قریب ہلاکت خیز دھماکے میں20ہلاک110زخمی

REUTERS:فوٹو
بغداد: ایک سیکورٹی ذرائع کے مطابق عرق کے دارالخلافہ بغداد میں ایک شیعہ مسجد کے قریب خوفناک دھماکے میں کم ز کم20افراد ہلاک ا ور110دیگر زخمی ہو گئے۔
یہ دھماکے بدھ کو صدر سٹی کے ایک اسلحہ ڈپو میں ہوئے۔صدر سٹی نام شیعہ عالم مقتدہ الصدر کے نام پر ،جن کے بلاک نے گذشتہ ماہ ہوئے انتخابات میں سب سے زیادہ سیٹیں جیتی تھیں ، رکھا گیا ہے اور یہ الصدر کا ٹھکانہ بھی ہے۔
کوئی بلاک 12مئی کے انتخابات میں اکثریت حاصل نہیں کر سکا تھا اور نئی حکومت کا قیام کئی مہینوں تک ٹل سکتا ہے۔ابھی تک کسی گروپ نے اس کی ذمہ داری نہیں لی ہے لیکن انتہا پسند تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) بھیڑ بھاڑ والے علاقوںبشمول بازاروں، کیفوں اور مساجد میں اس قسم کے حملے کرتے رہتی ہے اس لیے شک کی سوئی اسی کی طرف جاتی ہے۔