بنگلہ دیش میں بھی ممبئی حملوں جیسادہشت گردانہ حملہ20ہلاک

 ڈھاکہ: دولت اسلامیہ فی العراق والشام (داعش) کے دہشت گردوں نے بنگلہ دیش کے دارالخلافہ ڈھاکہ کے ایک ریستوراں پر حملہ کر کے 20غیر ملکیوں کو خنجروں اور چھروں سے گلا کاٹ کر ہلاک اور36دیگر کو زخمی کر دیا۔
بعد ازاں خو د فرار ہونے کے لیے وہاں موجود باقی لوگوں کو انسانی ڈھال بنانے کے لیے یرغمال بنا لیا۔ لیکن جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب ہونے والے اس دہشت گردانہ حملہ کو ہفتہ کی صبح چھ بجے سیکورٹی فورسز نے زبردست کارروائی کے بعد ریستوراں پر قبضہ کر کے13 یرغمالوں کو بازیاب کرا لیا۔
بتایا جاتا ہے کہ ہندوستان کے شہر ممبئی کے26/11حملوں کے طرز پر داعش نے یہ حملہ زبردست حفاظتی بندوبست والے سفارت خانوں والے علاقہ میں واقع غیر ملکی سیاحوں کے پسندیدہ ریستوراں اسپینش ریسٹوراں ہولی آرڑٹنسن پر کیا تھا۔ ملٹری آپریشن کے ڈائریکٹر بریگیڈئیر جنرل نعیم اشفاق چودھری نے کہا کہ زیادہ تر ہلاک شدگان میں، جن کی گردنیں کٹی ہوئی تھیں، اطالوی اور جاپانی باشندے تھے۔
اس دہشت گردانہ حملہ کو ناکام بنانے اور ریستوراں میں یرغمال بنائے گئے لوگوں کو بحفاظت باہر نکالنے کے لیے مسلح افواج نے آرمی پیرا کمانڈو یونٹ 1-کی قیادت میں پولس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کی اور صبح پونے آٹھ بجے چھ دہشت گردوں کو ہلاک کر کے یرغمالوں کو چھڑا لیا۔
وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے حکم پر فوج نے جیسے ہی فوجی کارروائی شروع کی پورا علاقہ گولیوں کی تڑتڑاہٹ اور دھماکوں سے گونج اٹھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 20 foreigners killed as bangladeshs worst hostage crisis ends in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply