بنگلہ دیش میانمار کو تقسیم کرنے والی ناف ندی میںروہنگیا پناہ گزینوں کی کشتی غرقاب، 20 لاشیں برآمد

کاکس بازار (بنگلہ دیش) : بنگلہ دیش کے سرحدی محافظ دستہ نے جمعرات کو ندی سے 20 روہنگیا پناہ گزینوں کی لاشیں برآمد کی ہیں، جن میں بیشتر خواتین اور بچے ہیں۔ یہ روہنگیا میانمار میں تازہ تشدد کے واقعات کے بعد اپنی کشتی کے ذریعہ بنگلہ دیش کی طرف منتقل ہونے کی کوشش کررہے تھے۔ بنگلہ دیشی حکام نے آج یہ اطلاع دی ہے۔ یہ حادثہ ایسے وقت میں ہوا ہے، جب میانمار میں روہنگیا باغیوں کے حملے اور فوج کی کارروائی میں تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے بعد ہزاروں پناہ گزین بنگلہ دیش کی سرحد پر بے سرو سامانی کی حالت جمع ہوگئے ہیں، جنہیں پناہ دینے کے لئے بنگلہ دیش پر دباو¿ ڈالا جارہا ہے۔ مہاجرین کی عالمی تنظیم کے مطابق بنگلہ دیش کی طرف سے سختی برتنے کے باوجود گزشتہ جمعہ سے اب تک 18 ہزار 500 رہنگیا مسلم کسی طرح بنگلہ دیش میں داخل ہوچکے ہیں، جن میں اکثر بیمار یا گولی لگنے سے زخمی ہیں۔ میانمار میں روہنگیا باغیوں کے حملے کے بعد فوج کی سخت کارروائی میں جنوب مغربی صوبہ راخین میں وسیع پیمانے پر رہنگیا آبادی کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے، جہاں ہزاروں کی تعداد میں روہنگیا مسلمان فرار ہونے پر مجبور ہوئے ہیں۔ علاقے سے میانمار حکومت نے غیر مسلم بدھسٹ آبادی کو خالی کرلیا ہے، جہاں تازہ جھڑپوں میں کم سے کم 117 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جن میں بیشتر روہنگیا باغی ہیں اور چند فوجی جوان بھی شامل ہیں۔ بنگلہ دیشی سرحدی محافظ دستہ کے کمانڈر عارف الاسلام نے بتایا کہ بنگلہ دیش اور میانمار کو ایک دوسرے سے الگ کرنے والی ناف ندی کے بنگلہ دیشی کنارے پر آج 11 بچوں اور 9 خواتین لاشیں تیرتی ہوئی ملی ہیں، جن کی کشتی ندی میں غرقاب ہوگئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل بدھ کو بھی دو روہنگیا خواتین اور دو بچوں کی لاشیں ملی تھیں، جن کی کشتی پر میانمار کی سرحدی پولس فائرنگ کردی تھی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 20 bodies recovered as another rohingya boat capsizes in naf in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply