جاپان میں دماغی معذوروں کے سینٹرپرحملہ، 19 ہلاک

ٹوکیو:ٹوکیو میں ایک شخص نے آج دماغی طور پر معذور افراد کی نگہداشت کیلئے بنائے گئے رہائشی مرکز کا ایک سابق ملازم خنجر لہراتا ہوا سینٹرمیں گھس پڑا اور یکے بعد دیگرے درجنوں معذوروں کو چھرا گھونپ کر شدید زخمی کر دیا جن میں سے کم از کم 19 معذورین کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ25 دیگر کو زخمیوں میں سے بھی بیشتر کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جس سے ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ہے۔
جاپان میں اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ایک حملہ آور نے منگل کو ٹوکیو کے مغرب میں واقع ساگامی ہارا علاقے میں واقع معذوروں کے مرکز پر چاقو سے وار کرکے کم از کم 19 افراد کو ہلاک کر دیا، جب کہ 25 دیگر زخمی ہوئے جن میں 20 کی حالت نازک ہے۔ ہلاک شدگان میں18تا70سال کی عمر کے 9مرد اور دس عورتیں ہیں۔ زخمیوں کو مغربی ٹوکیو کے کم از کم چھ اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔
جاپانی خبررساں ایجنسی کے مطابق حملے کے بعد ہنگامی صورتحال سے نمٹنے والے 29 دستوں کو ایمرجنسی خدمات میں لگایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس شخص نے خود پولیس اسٹیشن جا کر اعتراف کیا کہ یہ قتل اس نے کیے ہیں۔ اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ مبینہ حملہ آور سوکی یمایوری گارڈن فیسیلٹی نامی معذوروں کے اس ادارے کا سابق ملازم ہے۔ یہ ادارہ ٹوکیو کے جنوب مغرب میں40 کلومیٹر دور واقع ہے۔
جاپان کے دیگر ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ ’سکوئی یامایوری گارڈن‘ میں واقع اس مرکز کے عملے نے منگل کی شب ڈھائی بجےپولیس کو ٹیلی فون کرکے اطلاع دی کہ ایک چاقو بردار شخص سینٹر کے اندر گھس آیا ہے۔ حملے کا محرک واضح نہیں۔ تاہم، روزنامہ ’اساہی شمبون‘ نے پولیس کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ مشتبہ حملہ آور نے کہا ہے کہ”میں اِس دنیا سے معذوروں کی جان چھڑانا چاہتا ہوں“۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مشتبہ حملہ آور سیاہ رنگ کی ٹی شرٹ پہنا ہوا تھا لیکن جب اس نے نزدیکی پولیس اسٹیشن میں خودسپردگی کی تو اس کے پاس چاقو نہیں تھا۔ واقعہ کے وقت عمارت میں عملے کے آٹھ ارکان موجود تھے جبکہ وہاں کل 149 افراد رہائش پذیر ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 19 mentally disabled stabbed to death in japan in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply