صومالیہ کے ہوٹل پر دہشت گردانہ حملہ، 19افراد ہلاک

موغادیشو:صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں کل رات ایک ہوٹل میں دہشت گردوں کے کار بم حملے اور فائرنگ میں کم از کم 19 افراد ہلاک اور27دیگر زخمی ہوگئے۔ ایک پولیس افسر عابدی بشیر نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ بندوق برداروں نے کئی گھنٹے تک ہوٹل کو اپنے قبضے میں لیا ہوا تھا،جسے سکیورٹی دستوں نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔
سکیورٹی دستوں کی کارروائی میں پانچ بندوق برداربھی مارے گئے۔ بتایا جاتا ہے جکہ ایک خود کش کار بمبار نے دھماکہ خیز مواد سے بھری کار ایک عظیم الشان ہوٹل سے ٹکرا دی اور اس کے ساتھ ہی بندوق بردار ہوٹل سے متصل پیزا ہاؤس میں گھس گئے اور20افراد کو یرغمال بنا لیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 19 killed in hotel attack in somali capital in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply