افغانستان کی ایک مسجد میں نماز جمعہ کے دوران بم دھماکہ،18 نمازی ہلاک50زخمی

کابل: افغانستان کے ننگر ہار صوبہ کی ایک مسجد کے اندر عین جمعہ کی نماز کے دوران ایک طاقتور بم دھماکے میں کم از کم18افرا ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔صوبائی عہدیداروں کے مطابق یہ دھماکہ ننگر ہار صوبہ کے ہسکا منیٰ ڈسٹرکٹ کی ایک مسجد میں اس وقت ہوا جب خطبہ جمعہ کے بعد لوگ نماز کی حالت میں تھے۔صوبائی ترجمان مباریز عتال نے بتایاکہ اس دھماکے میں جتنے بھی افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں وہ سب حالت نماز میں قیام میں تھے۔انہوں نے 18افرا کی ہلاکت اور50سے زائد نمازیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ ابھی تک کسی گروپ نے اس بہیمانہ واردات کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔اس سے قبل بھی 24مئی کوجمعہ کی نماز کے دوران ہی کابل کی ایک مسجد میں دھماکہ ہوا تھا۔ یہ دھماکہ مائیک بم سے کیا گیا تھا جو کہ اس مائیک میں نصب تھا جو امام مسجد کے استعمال میں رہتا تھا۔ اس دھماکہ میں امام مسجد مولانا سمیع اللہ ریحان سمیت4نمازی جاں بحق اور 20سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 18 people dead 50 injured in twin blasts inside afghanistan mosque during friday prayers in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.