برکینافاسو میں ایک ریستوراں پر دہشت گردانہ حملہ،20ہلاک

اوگا دوگو:برکینافاسو کے دارالخلافہ اوگادوگو میں اتوار کی شب 9بجے ایک ریستوراں میں گھس کر کئی بندوق برداروں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس میں کم از کم20افراد ہلاک اور دس دیگر زخمی ہو گئے۔ لیکن تاہم یہ نہیں معلوم ہو سکا کہ بندوق بردار کتنی تعداد میں آئے تھے ۔لیکن سیکورٹی فورسیز کی جوابی کارروائی میں تین بندوق بردار ہلاک ہوئے ہیں۔ابھی تک کسی دہشت پسند گروہ نے اس خونریزی کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بندوق برداروں نے ہوٹل براویا‘ اور ’عزیز استنبول ریستوراں‘ میں دھاوا بول کر ہوٹل اور ریستوراں کے باہر بیٹھے لوگوں پر اچانک فائرنگ شروع کردی۔ اچانک ہوئے حملے سے لوگوں میں افراتفری مچ گئی اور چاروں جانب لاشیں اور خون نظر آنے لگا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 18 killed in burkina faso restaurant terror attack in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply