چین میں شدید بارشوں اور سیلاب میں18ہلاک،درجنوں لاپتہ،سوا لاکھ افراد بے گھر

بیجنگ:چین میں جاری حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب نے چین کے علاقوں میں تباہی مچا رکھی ہے ۔ ذرائع کے مطابق گذشتہ چند دنوں سے ہونے والی شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے دوران اب تک 18 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ درجنوں لاپتہ ہیں ۔خدشہ ہے کہ وہ یا تو سیلاب کے پانی میں بہہ گئے یا کسی نامعلوم مقام پر پانی سے گھرے ہوئے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق اب تک 1 لاکھ 10 ہزار افراد بے گھر ہو کر نقل مکانی کرنے پر مجبور ہیں۔
امدادی سرگرمیوں میں 35ہزار اہلکار سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تعینات کردئیے گئے مزید امدادی کارکن طلب کر لئے گئے ہیں۔چینی ذرائع کے مطابق چین کے صوبے جنلن کے مشرقی اور وسطی علاقوں میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا ہے۔ امدادی ٹیموں نے اب تک ہزاروں افراد کو نقل مکانی کرنے میں مدد کی ہے ۔ بے گھر افراد کو عارضی طور پر خیمہ بستیوں میں رکھا گیا ہے۔حکام کے مطابق گذشتہ ہفتہ چٹانیں گرنے اور سیلاب کے باعث 63افعراد ہلاک اور 16لاکھ افرا بے گھر ہو گئے تھے۔

Title: at least 18 killed dozens missing in northeast china flooding | In Category: دنیا  ( world )
Tags: ,

Leave a Reply