چین کی ایک رقص گاہ میں آتشزنی کی واردات ،18ہلاک،مشتبہ گرفتار

بیجنگ: جنوبی چین کی ایک رقص گاہ میں آتشزنی کی ایک واردات میں کم ا زکم18افراد جھلس کر ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔پولس نے آگ لگانے کے شبہ میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا جس نے اس تین منزلہ عمارت کو آگ لگا کر اس کے نکاسی کے دروازے کو موٹر سائیکل کھڑی کر کے باہر نکلنے کا راستہ مسدود کر دیا تھا۔ابتدائی تحقیقا ت سے علم ہوا ہے کہ گوانگ ڈانگ صوبہ کے ینگدی میں واقع اس عمرات میں رات ایک بجے ایک شخص نے کسی سے جھگڑا ہواجانے کے بد انتقامی کارروائی کے طور پر قصداً آگ لگائی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ مشتبہ کو گرفتار کر نے کے لیے جیسے ہی پولس نے سراغ دینے والے کو 2لاکھ یوان (32000امریکی ڈالر) انعام کا اعلان کیا اسے ایک گاو¿ں میں پکڑ لیا گیا۔اس کی شناخت لیو چونلو کے طور پر کی گئی ہے۔ لی نے بتایا کہ گذشتہ شب نامعلوم لوگوں سے اس کا جھگڑا ہو گیاتھااس لیے اس نے انتقامی کارروائی کے طور پر عمارت کی ناکہ بندی کرنے کے لیے اسکے دروازے پر موٹر سائیکل کھڑی کر دی اور عمار ت کو آگ لگا دی۔

Title: at least 18 dead in china karaoke lounge fire arson suspect detained | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply