شام میں ترک فوج کی کارروائی میں 18شہری ہلاک

دمشق: حالات پر نظر رکھنے والے ایک نگراں گروپ شامی رصد گاہ برائے حقوق انسانی کے مطابق شمالی شام میں شام کے کرد وں کے زیر تسلط آفرین انکلیو پر ترکی کی فوج کی فائرنگ میں کم از کم18شہری ہلاک ہو گئے۔
شامی رصد گاہ نے مزید بتایا کہ ترکی نےشام اور ترکی کے درمیان واقع علاقوں سے کرد فوجوں کو بھگانے کے لیے اپنی فوجی کارروائی سنیچر کو فضائی حملوں اور بمباری سے اور پھر زمینی حملوں سے اتوار کو کیا۔
کرد سماجی کارکنوں کے مطابق ترکی کی فوج کے آفرین پر حملہ میں 11غیر فوجی بشمول 6خواتین و بچے ہلاک اور 16دیگر زخمی ہو گئے۔کرد پیپلز پرا ٹیکشن یونٹس (وائی پی جے)نے کہا کہ سنیچر سے اب تک اس کے چار لڑاکے اور ترک حمایت یافتہ فری سیرین آرمی کے دس فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 18 civilians killed by turkish airstrikes in syrias afrin in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply