صومالیہ میں خود مختار علاقائی گروپوں کی لڑائی میں 17 فوجی ہلاک

موغادیشو: (رائٹر) شمالی صومالیہ میں نیم خود مختار علاقوں کے فوجی دستوں کے درمیان گزشتہ دیر رات کو ہونے والی جھڑپوں میں 17 صومالی فوجیوں کی موت ہوگئی۔ یہ اطلاع مقامی حکام نے آج دی ہے۔پنٹلینڈ اور گلمڈوگ کے درمیان حالیہ برسوں کے دوران کئی بار جھڑپیں ہوچکی ہیں۔ ماضی میں 1991 میں وہاں خانہ جنگی ہوچکی ہے، جہاں مغربی حمایت یافتہ موغادیشو حکومت کے وفادار فوجی دستے علاقائی جنگجو گروپ انتہاپسند مسلم جنگجوؤں کے خلاف برسرپیکار ہیں۔ لیکن یہ مقامی جنگجو گرو پ کبھی کبھی ایک دوسرے کے خلاف بھی حملے کرنے لگتے ہیں۔
پنٹلینڈ کے گروپ نے بتایا کہ ایک چھاپے مار کاررواءمیں انتہاپسند مسلم جنگجوؤں کو قتل کیا گگیا ہے ،لیکن گلمنڈوگ کے گروپ کا کہنا ہے کہ اس نے صومالیہ فوجی دستے کو نشانہ بنایا ہے۔
گلمڈوگ میں گالکایا کے ڈپٹی گورنر عابدی حسین نے رائٹر کو بتایا کہ انتہا پسند جنگجوؤں کو قتل کرنے کی بات صرف پروپیگنڈہ ہے۔ جھڑپوں میں ہمارے 17 فوجیوں کی موت ہو ئ? ہے اور ہماری دو فوجی گاڑیوں کو فضائی حملے میں تباہ کردیا گیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 17 somali soldiers killed in inter regional fighting in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply