تھائی لینڈ میں بس درخت سے ٹکرا گئی،17ہلاک

بنکاک: شمال مشرقی تھائی لینڈمیں اس وقت ایک سڑک حادثہ میںکم ازکم17افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے جب ایک بس سڑک سے پھسل کر ایک درخت سے جا ٹکرائی۔
حکام کے مطابق یہ حادثہ بدھ کی شب نخون رچاسیما صوبہ میں اس وقت ہوا جب تقریباً50افراد تعطیلات منانے کے بعد ڈبل ڈیکر بس سے واپس آرہے تھے۔ نخون رچا سیما صوبائی ایمرجنسی میڈیکل سروس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ حادثہ میں ہلاک شدگان کی تعداد 17ہے اور33زخمی ہوئے ہیں۔
حادثہ کے بعد مقامی میڈیا میں جو تصاویر دکھائی گئیں اس میں بس دو ٹکڑوں میں دکھائی دے رہی ہے اور مقامی حکام لاشوں کے تھیلوں کے قریب کھڑے ہیں۔
اہلکار نے مزید بتایا کہ زخمیوں میںسے 10کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جس سے ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ہے۔نخون رچاسیما کے محکمہ انسدادو تخفیف حادثات کے سربراہ نے بتایاکہ بس جس وقت پہاڑی سے اتر رہی تھی تو اسٹئیرنگ وہیل پر ڈرائیو ر کا ہاتھ بہک گیا اور وہ سڑک سے پھسل کر ایک تناور درخت سے ٹکرا کر دو حصوں میں بدل گئی۔

Title: at least 17 killed in thai bus crash | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply