امریکہ کے ایک اسکول میں اندھا دھند فائرنگ ،17ہلاک

فلوریڈا: امریکی تاریخ میں نہایت ہلاکت خیز فائرنگ کے واقعہ میں اس وقت کم از کم17اسکولی بچے و اسکولی عملہ کے افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے جب ایک سابق طالبعلم نے اسکول میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔
بتایا جاتا ہے کہ نامعلوم ضابطہ شکنی کا مرتکب پائے جانے پرتادیبی کارروائی کرتے ہوئے اس 19سالہ طالبعلم کا نام اسکول سے خارج کر دیا گیا تھا۔فلوریڈا گورنررک اسٹاک نے فلوریڈا کے مارجوری اسٹون مین ڈوگلس ہائی اسکول میں ہوئی اس فائرنگ کے واقعہ کے بعد ہلاک شدگان کی سوگ میں قومی پرچم نصف اونچائی پر لہرانے کا حکم جاری کر دیا۔
پبلک اسکولوں کے سپرنٹنڈنٹ رابرٹ رونسی کے مطابق واقعہ کے بعد اسکول باقی ہفتہ کے لیے بند کر دیا گیا۔تحقیقات کاروں نے خیال ظاہر کیا کہ بندوق بردار نے بچوں اور اسکول عملہ کو کلاس رومز سے باہر نکل آنے کے لیے فائر الارم بجایا ہوگا جس کے باعث ہلاک شدگان کی تعداد میں اتنا زیادہ اضافہ ہوا۔

Title: at least 17 dead in florida school shooting law enforcement says in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply