افغان فوج کی فضائی کارروائی میں16طالبان ہلاک

کابل: ایک سرکاری اہلکار کے مطابق جنوبی ہلمند صوبہ کے ناد علی ڈسٹرکٹ مین افغان فورسز کی فضائی کارروائی میں کم از کم16طالبان ہلاک اور9دیگر زخمی ہو گئے۔
215 میواند فوجی کور کے ترجمان لیفٹننٹ کرنل محمد رسول زازئی نے پژواک افغان خبر ایجنسی کو بتایا کہ افغان فضائیہ نے سیکورٹی فورسز پر حملوں کا منصوبہ بنانے والے طالبان کے ایک گروپ کو نشانہ بنا کر یہ فضائی حملہ کیا تھا۔زازئی نے مزید کہا کہ طالبان کو جانی نقصان کے ساتھ ساتھ س کے اسلحہ کو بھی نقصان پہنچا اور اس فضائی حملہ میں اس کا بھاری مقدار میں اسلحہ بارود تباہ ہوگیا۔
ناد علی کے ایک رہائشی اختر محمد نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے پیر کو رات دیر گئے ایک فضائی حملہ کیا تھاجس میں طالبان کو زبردست جانی و مالی نقصان سہنا پڑا۔تاہم وہ اس کارروائی میں ہلاک طالبان کی قطعی تعداد نہیں بتا سکا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 16 taliban fighters killed in helmand in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply