غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں55فلسطینی ہلاک

یروشلم: فلسطینی وزارت صحت کے مطابق یروشلم میں اسرائیلی سفارت خانہ کے باقاعدہ افتتاح سے چند گھنٹے پیشتر غزہ میں فلسطینیوں کے احتجاج کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں کم ا زکم55فلسطینی ہلاک اور500سے زائد زخمی ہو گئے۔

شروع میں اسرائیلی فوج نے غزہ میں فضا سے دو ورقی گرا کر فلسطینی عوام کو انتباہ دیا کہ وہ اسرائیل کی سرحد کے قرب نہ پہنچیں۔واضح ہو کہ مارچ سے شروع ہونے والے احتجاجوں کی لہر میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 50سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ 1948میں اسرائیل کے وجود میں آنے کے وقت ہونے والی جنگ میں اپنے آبا و اجداد کے ہاتھوں سے نکلنے والے اپنے گھروں کو واپس ہونے کے اپنی حق کو اجاگر کرنا چاہتے ہیں۔اسرائیل کا کہنا ہے کہ یہ مظاہرین غزہ کا نظم و نسق چلانے والے انتہاپسند گروپ حماس کے اشاروں پر مظاہرے کر رہے ہیں۔

Title: at least 16 palestinians killed in gaza protests ahead of embassy opening | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply