موزمبیق میں نامعلوم بندوق برداروں کی فائر نگ میں دو پولس اہلکار سمیت 16 افراد ہلاک

میپوٹو: (رائٹر)شمالی افریقی ملک موزمبیق میں نامعلوم بندوق برداروں کے حملے میں دو پولس اہلکار سمیت 16 لوگوں کی موت ہوگئی۔ اے آئی ایم نیوز ایجنسی نے بتایا کہ یہ حملہ تنزانیہ سرحد کے قریب موکیمبوا ڈی پرائیا میں ہوا۔پولس گزشتہ جمعرات سے ہی اس شہر کو اپنے قبضے میں لئے ہوئی ہے۔
حملے کے پیچھے وجوہات کا اب تک پتہ نہیں چل سکا ہے اور نہ ہی حکومت نے اس کے لئے کسی بھی تنظیم کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ پولیس افسران کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس کارروائی میں 14 حملہ آوروں کو ہلاک کیا ہے۔ مقامی میڈیا نے حملے کے لئے دہشت گرد گروپوں پر الزام لگایا ہے، لیکن حکومت نے ابھی تک اس کی تصدیق نہیں کی ہے ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 16 killed as islamic gunmen attack mozambique police in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply