افغان سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 15انتہا پسند ہلاک

کابل:گذشتہ24گھنٹے کے دوران افغان نیشنل سیکورٹی فورسز کی تازہ دہشت گردی مخالف کارروائیوں میں کم از کم15انتہا پسند مارے گئے۔وزارت دفاع کے مطابق یہ کارروائیاں صوبہ ہرات اور جنوب مشرقی غزنی صوبہ میں کی گئیں۔ وزارت نے جو اعداد وشمار جاری کے ہیں ان کی رو سے ہرات کے شیندند ضلع میں کم از کم12اور غزنی صوبہ کے گیرو ضلع میں3انتہا پسند ہلاک ہوئے۔
ان دونوں کارروائیوں میں 16انتہا پسند زخمی بھی ہوئے۔اس حکومتی دعوے پر طالبان یا حکومت مخالف کسی مسلح گروپ نے ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ چونکہ موسم بہار سے اپنی تخریبی سرگرمیوں میںاضافہ کرنے کی طالبان دھمکی دے چکے ہیں اور انتہاپسندانہ سرگرمیاں بڑھنے بھی لگی ہیں اس لیے افغان فورسز نے بھی انتہا پسند مخالف کارروائیوں میں شدت پیدا کردی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 15 militants killed in latest clearance operations led by afghan army in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply