افغانستان کے صوبہ لغمان میں15انتہا پسند فضائی حملوں میں ہلاک

کابل: افغانستان کے نصوبہ لغمان میں تسلسل سے کیے گئے کئی فضائی حملوں میں کم از کم15انتہا پسند ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔ افغان وزارت دفاع کے مطابق یہ فضائی حملے علیشان اور علینیگار میں کیے گئے۔
تاہم ابھی تک یہ واضھ نہیں ہو سکا ہے کہ یہ فضائی حملے افغان فضائیہ نے کیے تھے یا افغانستان میں مقیم امریکی طیاروں نے کیے تھے۔واضح رہے کہ افغانم اور امریکی فورسز دونوں ہی افغانستان میں سرگرم انتہا پسندوں کے خلاف مستقل فضائی کارروائیاں کر رہے ہیں۔
ملک بھر میں طالبان کی بڑھتی باغیانہ سر گرمیوں کے بعد ان فضائی حملوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 15 militants killed 5 wounded in laghman airstrikes mod in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply