بغداد و نواح میں داعش کے بم حملوں میں 15ہلاک

بغداد:تکفیری گروہ دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) نے عراق کے دارالخلافہ بغداد اور اس کے مضافات میں کئی بم حملے کیے جس میں کم از کم15افراد ہلاک ہو گئے۔
فوجی وطبی ذرائع نے بتایا کہ اتوار کے روز بغداد کے جنوب میں30کلومیٹر کی دوری ر واقع لطیفیہ ٹاو¿ن کے شاپنگ علاقہ میں کیے گئے ایک کار بم دھماکہ میں سات افراد جن میں دو فوجی بھی شامل ہیں ہلاک ہوئے۔اس حملہ میں کم از کم18افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔پولس کے مطابق بغداد شہر کے اندر ر مختلف بازاروں کو نشانہ بنا کر تین بم دھماکے کیے گئے جن میں کم از کم 8افراد ہلاک اور28دیگر زخمی ہو گئے۔
یہ کار بم دھماکے گذشتہ کچھ روز سے عراقی دارالخلافہ کو نشانہ بنا کر کیے جانے والے بم دھماکوں کی نئی لہر کے تازہ ترین بم دھماکے ہیں۔اس سے قبل اتوار کو کم ا زکم 11افراد جن میں کچھ پولس اہلکار بھی شامل ہیں شمالی بغداد سے تقریباً30کلومیٹر کے فاصلہ پر واقع تاجی شہر میں سرکاری کوکنگگیس فیکٹری میں بم دھماکوں میں ہلاک ہو گئے۔
عراق کا کہنا ہے کہ داعش گذشتہ چند ماہ کے دوران عراقی سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں اپنی پسپائی کی خفت مٹانے کے لیے اس قسم کے حملے کرنے کی کوشش میں لگے ہیں۔

Title: at least 15 killed in car bomb attacks in and around baghdad | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply