یمن میں حوثیوں اور حکومتی فوج کے درمیان تصادم، 149ہلاک

صنعا: یمن کے شہر حدیدیہ کو حوثی تسلط سے چھڑانے کے لیے گذشتہ24گھنٹے کے دوران یمنی حکومت کے وفادار فوجیوں اور باغیوں کے درمیان ہوئی جھڑپوں میں کم از کم149 افراد ہلاک ہو گئے۔

حدیدیہ میں ایک فوجی اہلکار نے بتایا کہ ہلاک شدگان میں سات شہری بھی شامل ہیں لیکن اس نے مزید تفصیل نہیں بتائی۔بحر احمر بندرگاہی شہر حدیدیہ پر، جو اس غریب ومفلس ملک میں امداد بہم پہنچانے کا اہم ترین داخلہ پوائنٹ ہے، 2014سے یمن کے حوثی باغیوں کا قبضہ ہے ۔

یمن کے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی قیادت والے حکومت نواز اتحادکے ایک ذریعہ نے بتایا کہ حدیدیہ کی جانب پیش رفت کرتے ہوئے اتحادی فوج نے حوثیوں کو بری طرح پسپا کر دیا۔

مختلف اسپتالوں کے طبی عملہ نے باتای کہ رات بھر ہونے والے تصادموں مین 110طباغی اور 32سرکاری فوجی ہلاک ہو ئے۔ الالفی ملٹری ہاسپٹل کے ذرائع کے مطابق وہاں رات بھر مسخ شدہ لاشیں لائی جاتی رہیں۔

فوجی ذرائع نے اس کی تصدیق کر دی کہ سعودی قیادت والےتحاد نے باغیوں کو نشانہ بنا کر یکے بعد دیگرے کئی فضائی حملے کیے۔واضھ ہو کہ یمن کے گھنی آبادی والے شہر میں یکمنومبر سے اب تک کم ا زکم600افراد مارے جا چکے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 149 killed in 24 hours in yemens hodeida medics military in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment