کرد فوج کی کارروائی میں140داعش دہشت گرد ہلاک،موصل کے9دیہات بازیاب

بغداد:خود مختار خطہ عراقی کردستان کی فوج پشمرگہ نے ڈیڑھ سال سے داعش کے زیر تسلط موصل شہر کی، جو کہ عراق میں داعش کا سب سے بڑا گڑھ ہے، بازیابی کے لیے زبردست کارروائی شروع کر تے ہوئے9دیہات داعش کے قبضہ سے آزاد کرا لیے اور 140 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
5500فوجیوں پر مشتمل پشمرگہ نے امریکی فضائیہ کی حمایت سے شمالی عراق میں موصل کے اطراف 46مربع میل علاقے اور 9دیہات پر قبضہ کر لیا ۔اس کامیابی سے کردفوج داعش کے گڑھ موصل پر دوبارہ قبضہ کے لیے ایک قدم اور آگے بڑھ گئی۔خضیر میں پشمرگہ کے سربراہ عارف تیفور نے کہا کہ موصل کے 9دیہات داعش کے قبضہ سے واپس لینے کا جو منصوبہ بنایا گیا تھا اس میں کامیابی مل گئی ہے۔
سیکورٹی فورسز نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اس نے کارروائی کے دوران 14کار بموں کو ناکارہ کر دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے گذشتہ شام5دیہات چھڑ الیے تھے اور بدھ کی صبح دوبارہ حملہ کر کے دریا کے ایک جانب واقع مزید دو گاو¿ں چھڑا لیے اور ابھی ابھی دو اور دیہات پر ہمارا قبضہ ہو گیا۔
تیفور نے مزید کہا کہ اب ہماری فوجیں علاقہ میں بچھائی گئی بارودی سرنگوں اور دھماکہ خیز مواد کو تلاش کر کے انہیں ناکارہ کرنے میں لگی ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 140 isis terrorists killed 9 village liberated in kurdish offensive near mosul in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply