افغان فورسز کی انتہاپسندوںکے خلاف کاروائی جاری،مزید14طالبان ہلاک

کابل: افغانستان میں حکومت مخالف مسلح انتہاپسندوں کے ملک میں پیر جمانے کی پیہم کوششوں کو ناکام بنانے اور ان کے وجود کا قلع قمع کرنے کے لیے افغان اور اتحادی فورسز نے زمینی کارروائیوں اور فضائی حملوں میں تیزی لاتے ہوئے لگا تار دوسرے روز بھی ملک کے کئی صوبوں کے شورش زدہ علاقوں کو نشانہ بنایا ۔جس میں باغیوں کا کافی جانی نقصان ہوا اور ان کے کئی ٹھکانے تباہ ہو گئے۔ مشرقی ننگر ہاراورپکٹیکا صوبوں میں افغان اور اتحادی افواج کی علیحدہ کارروائیوں میں طالبان اور دولت اسلامیہ فی العراق و الشام کے خراسانی یونٹ(داعش خراسان) کے کم از کم14انتہاپسند مارے گئے۔باخبر فوجی ذرائع کے مطابق افغان اسپیشل آپریشنز فورسز نے پکٹیکا صوبہ کے سروبی ڈسٹرکٹ میں کارروائی کیا جس میں داعش خراسان کا ایک انتہاپسند ہلاک ہو گیا ۔جائے وقوعہ سے افغا ن سلامتی دستوں کو کافی مقدار میں اسلحہ بارود بھی ملا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ مشرقی ننگر ہار صوبہ میں اتحادی فوج نے فضائی حملہ کیا جس میں داعش خراسان کے10انتہاپسند ہلاک ہوئے ۔اسی صوبہ کے تارین کوٹ ڈسٹرکٹ میں بھی اتحادی فوج کے آپریشن میں3طالبان انتہاپسند مارے گئے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 14 taliban isis k militants killed in afghan coalition forces operations in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment