افغانستان میں طالبان کے تازہ حملوں میں 14پولس افسران ہلاک

کابل: افغانستان کے مشرقی صوبہ غزنی میں طالبان کے حملوں کی تازہ لہر میں کم از کم ڈسٹرکٹ پولس سربراہ اور ایک ریزرو یونٹ کے کمانڈر سمیت14پولس افسران ہلاک ہو گئے۔

صوبائی کونسل کے رکن حسن رضا یوسفی نے بتایا کہ سات افسران بشمول پولس سربراہ فیض اللہ طوفان اور ریزرو کمانڈر حاجی برکات دیہ یاک ڈسٹرکٹ میں مارے گئے۔

جبکہ سات دیگر پولس افسران طالبان کے جگ ہاتو ڈسٹرکٹ میں ہوئے حملے میں ہلاک ہوئے۔ صوبائی گورنر کے ترجمان عارف نوری کے مطابق دیہہ یاک، جگہاتو، اجرستان اور قرارا باغ اضلاع میںیہ حملے پیر کی شب شروع ہوئے تھے اور منگل تک جاری رہے۔

نوری نے کہا کہ دیہ یاک اور جگ ہاتو میں کیے گئے ان حملوں میں کم از کم12دیگر پولس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 14 police officers killed in attacks in afghanistan in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply