نائیجیریا میں نسلی تشدد ،14 ہلاک،کرفیو نافذ

کادونا:مغربی افریقی ملک نائیجیریا میں نسلی تشدد میں کم از کم 14 افراد کی ہلاکت کے بعد 24گھنٹے کے لیے کرفیو نافذ کر دیا گیا۔ سرکاری ترجمان نے بتایا کہ یہ تشدد متنازعہ زمین پر فصل بونے اور آبپاشی کے معاملے پر شروع ہوا۔ نیم خانہ بدوشوں نے جنوبی کادونا اسٹیٹ میں 24 گھنٹے کے دوران متعدد حملے کئے اور اندھا دھند فائرنگ کی جس میں کم از کم 14 دیہی افراد ہلاک ہو گئے۔
حملہ آوروں نے دیہی باشندوں کی املاک بھی تہس نہس کر دی۔ کادونا نائیجیریا کا شمال جنوبی علاقہ ہے جہاں پر مسلموں و عیسائیوں کے درمیان حالیہ مہینوں میں سب سے زیادہ تشدد دیکھا گیا ہے۔ یہاں 2011 میں انتخابات کے بعد ہوئے فسادات میں 800 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 14 people killed in ethnic fighting in central nigeria in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply