افغان سلامتی دستوں کی کارروائی میں2طالبان لیڈران سمیت14انتہاپسند ہلاک

کابل: مشرقی افغانستان میں تعینات افغان فوج کے سیلب کور سے جاری ایک بیا ن میں کہا گیا ہے کہ شمال مشرقی کاپیسا صوبہ میں جاری فوجی کارروائی میں کم از کم 14انتہاپسند ہلاک ہو گئے۔

ہلاک شدگان میں طالبان گروہ کے دو سینئر لیڈران بھی شامل ہیں۔201ویں سیلب کور نے ایک بیان میں کہا کہ افغان نیشنل آرمی ، کمانڈو فورسز، افغان نیشنل پولس ، افغان مقامی پولس ، افغان انٹیلی جنس کے سراغرساں نے تغاب ڈسٹرکٹ کے بدراب علاقہ میں سلامتی کا ماحول سازگار کرنے ،اچھی حکمرانی اور پارلیمانی و ضلع کونسلوں کے انتخابات کی راہیں ہموار کرنے کے لیے مشترکہ کارروائی کی تھی۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ یہ فوجی کارروائیاں فضائیہ اور زمینی سپاہ کے تعاون سے کی جارہی ہیں۔ اور دو روز سے جاری اس کارروائی میں کم ا زکم 14انتہاپسند ہلاک،چار شدید زخمی اور دو گرفتار ہو گئے۔

سیلب کور کے مطابق طالبان دور کے گورنرکاپیسا مولوی نسیم جو مشفق کے نام سے بھی معروف ہیں ،اور طالبان کے سابق ڈسٹرکٹ چیف تغاب قاری احسان اللہ بھی ہلاک شدگان میں شامل ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 14 militants killed during the ongoing operations in kapisa silab corps in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply