افغانستان میں انتخابی جلسہ کے دوران خود کش بمبار کا حملہ،14ہلاک

جلال آباد(افغانستان): مشرقی افغان صوبہ نگر ہار میں منگل کے روز ایک خود کش بمبار نے ایک انتخابی جلسہ پر حملہ کر دیا۔ جس میں کم از کم14افراد ہلاک اور 43دیگر زخمی ہو گئے۔

یہ خود کش دھماکہ ایسے حالات میں صوہوا ہے جب 20اکتوبرکو پارلیمانی انتخابات ہونا ہیں ۔اس دھماکے سے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی سلامتی کے حوالے سے خدشات بہت بڑھ گئے ہیں۔ یہ خود کش دھماکہ نگرہار کے کامہ ضلع میں ناصر محمد کے جلسہ میں ہوا جس میں کم و بیش 300کا مجمع تھا۔

صوبہ کے صحت عامہ محکمہ کے ڈائریکٹر نجیب اللہ کماول نے کہا کہ اس دھماکہ میں43افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔حکام کو ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔اگرچہ مسٹر محمد بچ گئے ہیں لیکن گذشتہ دو ہفتہ کے دوران پورے افغانستان میں سات امیدوار دہشت گردانہ کارروائیوں میں مارے جا چکے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 14 killed in suicide bombing at afghan election rally in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment