کابل میں دو بم دھماکے، 14غیر ملکی ہلاک،ممبر پارلیمنٹ سمیت 32زخمی

کابل: قومی دارالخلافہ کابل میں دو بم دھماکے ہوئے جن میں 14غیر ملکی ہلاک اور ایک ممبر پارلیمنٹ سمیت 32افراد زخمی ہوگئے۔پہلا دھماکہ ایک منی بس کو نشانہ بنا کر ایک خود کش بمبار نے کیا۔
جس میں 14ہلاکتوں کے علاوہ26افراد زخمی بھی ہوئے۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق پیر کے روز ہونے والے اس خود کش بم دھماکہ میں ہلاک شدگان نیپال کے باشندے ہیں۔وزارت داخلہ کے ترجمان صادق صدیقی نے بتایا کہ زخمیوں میں چار افغان بھی شامل ہیں۔
یہ واردات پیر کو صبح 6بجے ہوئی جس میں بینائی علاقہ میں کابل جلال آباد شاہراہ سے گذر رہی ایک منی بس کو جس میں نیپالی لوگ سفر کر رہے تھے، نشانہ بنا کر خود کش حملہ کیا گیا تھا
۔بتایا جاتا ہے کہ یہ نیپالی لوگ سیکورٹی عملہ کے تھے۔ طالبان نے اس حملہ کی ذمہ داری قبول کی ہے۔افغانستان کے چیف ایکزیکٹیو نے اس حملہ کی سخت مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک دہشت گردانہ حملہ ہے۔
ابھی یہ واردات تازہ ہی تھی کہ کابل کے چھیل سیتون علاقہ میں ایک اور دھماکہ ہو گیا جس میں ممبر پارلیمنٹ سمیت6افراد زخمی ہو گئے زخمیوں میں دو کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ یہ دھماکہ ممبر پارلیمنٹ عطا ءاللہ فیضانی کی گاڑی پر مقناطیسی بم چپکا کر کیا گیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 14 foreigners killed in kabul blast mp injured in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply