افغان صوبہ بلخ میں ایک شیعہ مسجد کے باہر بم دھماکہ14ہلاک24زخمی

مزار شریف :24گھنٹے سے بھی کم کی مدت میں افغانستان میں شیعہ زائرین کو نشانہ بنا کر کیے گئے دوسرے بم حملے میں کم از کم14شیعہ جاں بحق اور24دیگر مجروح ہو گئے۔
یہ تازہ واردات افغانستان کے صوبہ بلخ میں مزار شریف سے 20کلومیٹر کے فاصلہ پر واقع ایک شیعہ مسجد میں اس وقت ہوا جب عاشورہ کے موقع پر زائرین وہاں جمع تھے۔صوبائی گورنرکے ترجمان منیر احمد فرہاد نے کہا کہ یہ دھماکہ بلخ صوبہ میں بلخ ضلع کے وسط میں واقع شیعہ مسجد کے دروازے پر ہوا۔فوری طور پر اس واردات کی بھی کسی تنظیم نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
واضح رہے کہ منگل کی شب قومی دارالخلافہ کابل کی ایک بارگاہ میں شیعہ اجتماع کے دوران بم دھماکہ ہونے سے کم از کم18افراد ہلاک اور50دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 14 dead 24 injured as blast hits shia mosque in afghanistan in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply