ترکی کے چوروم شہر میں بس حادثہ ،13ہلاک20زخمی

انقرہ: ترکی کے وسطی انطولیائیصوبہ کے چورم شہر میں اس وقت13بس مسافر ہلاک اور 20دیگر زخمی ہو گئے جب منگل کی صبح ایک بس ٹرک سے ٹکرا گئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ بس کی تیل کی ٹنکی پھٹ گئی اور آگ لگ گئی جو اتنی تیزی سے بھڑکی کہ دیکھتے ہی دیکھتے اس نے بس کو پوری طرح اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
حکام نے کہا کہ کچھ مسافر اس بری طرح جھلس گئے ہیں کہ ان کی حالت ناز ک بتائی جارہی ہے جس سے ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔حادثہ کی شکار یہ بس بڑی تیزرفتار سے استنبول سے توقات جارہی تھی کہ صبح چھ بجے چرچوم کے عثمانجیک ڈسٹرکٹ کے قریب استنبول سیمسن ڈی100- شاہراہ پرایک کھڑے ٹرک کو پیچھے سے ز بردست ٹکر مار دی ۔
عثمانجیک کے مئیر حمزہ کراتاس نے ابتدا میں بتایا کہ 10افراد ہلاک اور 18دیگر زخمی ہوئے ہیں لیکن بعد ازاں سی این این ترک نے ہلاک شدگان کی تعداد 13بتائی۔ لیکن چونکہ بس آگ کے گولے میں بدل گئی تھی اور پوری طرح جل رک راکھ ہو گئی اسلیے ہلاک شدگان کی صحیح تعداد کا علم نہیں ہو سکا۔
فائر بریگیڈ کی گاڑیاں اور ایمبولنسیں جائے حادثہ روانہ کر دی گئیں۔چورم کے گورنر کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بس نے جس ٹرک کو ڑٹکر ماری وہ ایمرجنسی لین میں کھڑا تھا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ترکی میں ٹریفک ضابطے بہت سخت ہونے کے باوجود ترک لوگ ڈرائیونگ کے دوران زبردست لاپروائی برتتے ہیں اور سڑک پر اس طرح اپنی گاڑیوں کو خواہ وہ مسافر بردار ہوںیا مال بردار ، دوڑاتے ہیں گویا سڑک پر صرف انہی کی گاڑی چل رہی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 13 people killed 20 injured in bus accident in turkeys corum in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply