کیلی فورنیا میں کیچڑکے سیلاب میں13ہلاک، متعدد مکانات تباہ

فائل فوٹو
نیو یارک: جنوبی کیلی فورنیا میں زبردست بارشوں کے بعد دریاؤں میں طغیانی آجانے سے کیچڑ کے سیلاب کے ریلے میں کم از کم13افراد ہلاک اور متعدد مکانات منہدم ہو گئے۔
کیچڑ کے ریلے سے راستے اس قدر مسدود ہو گئے ہیں کہ بچاؤ اور راحت کاری کے کام میں ریسکیو ٹیموںکو سخت دشواری پیش آرہی ہے جس سے جانی و مالی نقصان میں اضافہ کا خدشہ بڑھتا جا رہا ہے۔
سانتا باربیرا کاؤنتی کے شیرف بل براؤن نے کہا کہ ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔حکام نے کہا کہ سب سے زیادہ ہلاکتیں ساحلی مونٹیسیٹو میں ہوئی ہیںجہاں متعدد علاقے کیچڑ اور سیلابی پانی میںڈوبے ہوئے ہیں۔
یہ وہی علاقہ ہے جہاں گذشتہ ماہ آگ لگنے سے ہزاروں ایکڑ زمین پر فصلیں جل گئیں۔ مونٹیسیٹو میںتقریباً2درجن لوگ لاپتہ ہیں اور رسکیو ٹیمیں اب تک 50افراد کو بچا چکی ہیں۔علاوہ ازیں کم و بیش دو سو افراد کو اسپتال منتقل کیا جاچکا ہے۔