کیلیفورنیا میں سیاحتی بس ٹریکٹر سے جا ٹکرائی 13 ہلاک 31 مجروح

نارتھ پام اسپرنگ(کیلف): جنوبی کیلیفورنیا کی قومی شاہراہ پر تیز رفتار سے جارہی ایک ٹورسٹ بس اور ٹریکٹر میں تصادم کے نتیجے میں 13 لوگ ہلاک اور 31 زخمی ہوگئے۔ مقامی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ واقعہ لاس اینجلس شہر سے 100 میل مشرق میں پیش آیا۔
حکام نے حادثے میں 13 لوگوں کے مارے جانے کی تصدیق کردی ہے۔ حادثے کی تصاویر میں سیاحوں کی بس کے سامنے کا حصہ تصادم کے بعد مکمل طور پر تباہ دکھایا گیا ہے۔ بس ٹریکٹر کے پچھلے حصے سے ٹکرائی تھی۔
ایک ٹرک کی مدد سے دونوں گاڑیوں کو ایک دوسرے سے الگ کرنے کے بعد بچاو کاروں نے بس میں داخل ہونے، لاشوں اور زخمیوں کو نکالنے کیلئے لوہے کی سیڑھی استعمال کی۔ زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق بدنصیب بس کیلیفورنیا کے شہر سالٹان سے لاس اینجلس جاری رہی تھی کہ راستے میں حادثے کا شکار ہوگئی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 13 killed in bus crash on california highway in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply