امریکی فضائی حملے میں دعش کے13بڑے لیڈر ہلاک

کابل: افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگر ہار میں امریکی بمباری میں دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے کم ا زکم 13خطرناک دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔وزارت دفاع کے نائب ترجمان محمد ردمانیش نے کہا کہ ہلاک شدگان میں ہندوستانی، پاکستانی و تاجک بھی شامل ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مارے گئے یہ تمام لوگ داعش کے کلیدی عہدے دار تھے۔
اس بمباری کے حوالے سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس حملے میں ہلاک شدگان کی شناخت ممتاز اور افسر ساکن اورکزئی ایجنسی پاکستان، سابق لشکر طیبہ لیڈر شاہد اللہ شاہد اور اسی گروپ کا ایک دیگر انتہا پسند عمران ،آفتاب ساکن صوبہ پنجاب پاکستان کے طور پر ہوئی ہے۔ ان میں دو ہندوستانی محمد اور الوگیتا کے ساتھ ساتھ چار تاجک صدیق، نوراک، حامد اورع حاجی سعید بھی شامل ہیں۔ یہ تاجک شہری افغانستان کے ہی رہائشی تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 13 key isis leaders killed in moab bombing in east of afghanistan in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply