موصل میں فوجی کارروائی میں داعش کے13دہشت گرد مارے گئے

بغداد:عراق کے شمالی موصل شہر میں سکیورٹی دستوں نے دولت اسلامیہ فی العراق و الشام(داعش)کے دہشت گردوں کے خلاف زبردست کارروائی کرتے ہوئے 13دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ عراقی پولیس دستے نے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ مارے گئے دہشت گردوں میں تنظیم کا ایک سینئر رکن بھی شامل ہے۔
بیان میں بتایا گیا کہ عراقی فضائیہ نے موصل میں چلائی گئی بیخ کنی مہم کے دوران داعش کے قبضے والی عمارتوں کو ہدف بناکر الگ الگ کئی حملے کئے۔ فوج کے ان الگ الگ حملوں میں 13 دہشت پسند مارے گئے ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 13 isis members killed in mosul in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply