کابل میں خود کش دھماکہ، 13ہلاک 18زخمی،داعش نے ذمہ داری قبول کی

کابل:افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک خودکش حملے میں13افراد ہلاک اور18دیگرد زخمی ہوگئے۔ ہلاک شدگان و زخمیوں میں اکثریت پولس اہلکاروں کی ہے ۔
افغان وزارت داخلہ کے نائب ترجمان نصرت رحیمی نے یہاںمیڈیا کے نمائندوںسے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس خودکش دھماکے میں ہلاک ہونے والے سبھی پولس اہلکار ہیں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ خودکش بمبار نے پولس ٹیم کے ایک گروپ کے نزدیک پہنچ کر خود کودھماکے سے اڑالیا۔ سی آئی ڈی کے سربراہ سلیم احساس کے مطابق س یہ پولس ٹیم کابل کے بنی ایثار علاقے میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرنے گئی تھی جہاں اس نے منشیات کی24دکانیں بند کرا دی تھیں۔
لیکن پولس ٹیم کو کارروائی کے دوران زبردست مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا ۔اسی دوران ایک خود کش بمبار پولس کی وردی میں پولس ٹیم میں گھس گیا اور خود کو دھماکہ سے اڑالیا۔ جہاں خودکش بمبار سکیورٹی اہلکاروں کی وردی میں ان کے قریب پہنچا اور دھماکا کردیا۔موصول اطلاع کے مطابق دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 13 dead 18 wounded in kabul suicide attack officials in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply