افغان نیشنل پولس کے گھات لگا کر کی گئی کارروائی میں 12طالبان انتہا پسند ہلاک

کابل: وزارت داکلہ کے مطابق افغان نیشنل پولس نے علیحدہ گھات لگا کر کی گئی کارروائیوں میں کم ازکم 12طالبان انتہا پسندوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔وزارت کے ایک بیان کے مطابق جنوبی ہلمند صوبہ کے ناد علی ڈسٹرکٹ کے سید آباد گاؤں میں افغان نیشنل پولس اور افغان نیشنل آرمی نے مشترکہ کارروائی کر کے 8مسلح طالبان کو ہلاک کر دیا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مشترکہ دستوں نے جائے تصادم سے ایک پی کے مشین گن، ایک اے کے 47رائفل اور تھوڑا بارود ضبط کیا ہے۔ایک علیحدہ رپورٹ کے مطابق غزنی صوبہ کے گیلان ضلع کے متی کالی گاو¿ں میں افغان نیشنل پولس نے طالبان انتہا پسندں کے ایک گروہ پر چھپ کر حملہ کر دیا جس میں چار مسلح طالبان ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ افغان نیشنل پولس نے گیلان ضلع میں سڑک کے کنارے بچاھئی گئی چھ بارودی سرنگوں کا سراغ لگا کر انہیں ناکارہ کر دیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 12 taliban insurgents killed in separate ambushes by afghan police in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply