بنگلہ دیش میں روہنگیا مہاجرین کی کشتی حادثہ کا شکار،12ہلاک

کاکس بازار: (رائٹر) میانمار سے اپنی جان بچاکر فرار ہونے والے پناہ گزینوں کی کشتی حادثے کا شکار ہونے سے آج کم از کم 12 افراد ہلاک ہوگئے جن میں زیادہ تر بچے شامل ہیں۔ بنگلہ دیش کے بارڈر گارڈ کے کمانڈر کرنل عریف الاسلام نے کہا کہ کشتی جنوبی بنگلہ دیش کے شاہ پیریر جزیرہ کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ 12 لاشوں کو پانی سے نکالا گیا ہے جبکہ 8 افراد کو بچانے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک 10بچوں ، ایک خاتون سمیت 12لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔
ریلیف اور بچاؤ کا کام جاری رہے ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشتی پر کتنے افراد سوار تھے اس کا پتہ ابھی نہیں چل پایا ہے۔ اقوام متحدہ نے میانمار کی تشدد کو “نسلی قتل عام” قرار دیا ہے۔ اس سے قبل، 28 ستمبر کو تقریبا 80 پناہ گزینوں کو لے کر جا رہی ایک کشتی حادثے کا شکار ہوگئی جس میں 23 افراد ہلاک کی موت ہوگئی تھی جبکہ 17 لوگوں کو بچایا جا سکا تھا اور بقیہ کے لاپتہ ہونے کا اعلان کر دیا گیا تھا۔ 25 اگست کے بعد سے اب تک تقریبا 5 لاکھ روہنگیا مسلمان میانمار سے فرارہوکر بنگلہ دیش میں داخل ہو چکے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 12 rohingya killed when boat capsized off the coast of bangladesh in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply