پیرو میں پولس بس کھائی میں جا گری، 12 جوان ہلاک

پیرو میں پولس بس کھائی میں جا گری، 12 جوان ہلاک
لیما : پیرو کے سدور اینڈن علاقے میں ایک بس کے کھائی میں گرنے سے 12 پولیس افسران کی موت ہو گئی اور ایک درجن دیگر زخمی ہو گئے۔ حکومت نے آج بتایا کہ یہ پولیس افسران سرکاری حکام اور علاقے میں ہائی وے کا مطالبہ کرنے والے مظاہرین کے درمیان بات چیت کے وقت سکیورٹی فراہم کرنے جا رہے تھے۔
وزارت داخلہ نے بتایا کہ دو ہیلی کاپٹروں سے زخمی افراد کو نکالا گیا۔ زخمیوں میں چار افسران کی حالت نازک ہے۔