بنگلہ دیش میں 12ہلاکتوں کے ساتھ پولنگ ختم

ڈھاکہ : پر تشدد وارداتوں اور اس میں12افراد کی ہلاکت کے ساتھ بنگلہ دیش میں پارلیمانی انتخابات کے لیے پولنگ مکمل ہو گئی۔

ملک بھر میں کئی مقامات پو حزب اختلاف کے کارکنوں نے زبردست ہنگامے کیے گئے جس میںکچھ مقامات پر پولس کو فائرنگ بھی کرنی پڑی ۔

جس میں تین افراد ہلاک ہوئے جبکہ 9افراد حکمراں عوامی لیگ پافرٹی اور حزب اختلاف بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی)کے کارکنوں کے درمیان جھڑپوں میں ہلاک ہوئے۔

شام چار بجے ختم ہونے والی پولنگ میں مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ اگرچہ صبح سردی کی وجہ لوگ گھروں سے کم نکلے لیکن دن نکلنے کے ساتھ ہی پولنگ مراکز پر ووٹروں کی تعداد میں اضافہ ہوتا گیا۔

وزیر اعظم شیخ حسینہ تیسری بار وزیر اعظم کے عہدے کے لئے انتخاب لڑ رہی ہیں۔ محترمہ حسینہ کی عوامی لیگ کے قیادت والے عظیم اتحاد اور سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء بی این پی اور ان کے اتحادیوں کے درمیان اہم مقابلہ ہے ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 12 killed in bangladesh election day violence in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.