امریکہ میں بھیانک طوفان اور سیلاب کی تباہکاریاں،12 ہلاک،درخت اکھڑ گئے، کاریں بہہ گئیں

واشنگٹن:امریکہ کی جنوبی ریاستوں میں اواخر ہفتہ میں ہلاکت خیزطوفان اور سیلاب کے باعث کم از کم 12 افراد ہلاک ہو گئے ۔ امریکی حکام کے مطابق مشرقی ٹیکساس میںمیسوری، ارکناس ،ٹیکساس اور میسی پپی سمیت کئی چھوٹے شہراس طوفان کی زدمیں آ گئے۔ میسوری میں سیلاب میں ایک کار کے بہہ جانے سے اس میں سوار خاتون کی ڈوبنے سے موت ہو گئی۔
ارکاسس میں ایک گھر پر درخت گر جانے سے ایک خاتون کی موت ہو گئی اور اتوار کی صبح طوفان میں ایک شخص کے موت کی اطلاع موصول ہوئی۔ افسر نے بتایا کہ اس میں دس سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔طوفان اس قدر بھیانک تھا کہ کئی مکانات کی چھتیں اڑ گئیں،درخت جڑ سے اکھڑ گئےاور کاریں ہوا میں کھلونوں کی مانند اڑ رہی تھیں۔سیلاب کے پانی کا اتنز اور تھا کہ اس میں کاریںبہہ گئیں،درخت گر گئے اور بجلی کے تار مکانات پر گر گئے۔

Title: at least 12 killed as tornadoes storms and flooding hit southern states | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply