سیاہ فام امریکی کی ہلاکت کے خلاف مظاہرے میں 12پولیس اہلکارزخمی

واشنگٹن:امریکہ کے شمالی کیرولینا میں پولیس کی گولی سے ایک افریقی امریکی شہری کے مارے جانے کے واقعہ کے بعدشدید احتجاجی مظاہرے میں 12پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔یہ اطلاع افسروں نے دی۔
مظاہرین کل اپارٹمنٹ کمپلکس کے نزدیک یکجا ہوئے اور انہوں نے نعرے بازی شروع کردی۔اسی کمپلکس کے نزیک فائرنگ ہوئی تھی۔مظاہرین نے ایک سڑک کو جام کردیا اور پولیس کے ساتھ ان کی لڑائی شروع ہوگئی۔
اس لڑائی کے دوران 12پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔اسی دوران سیاہ فام امریکی شخص پر گولی چلانے والے افسر کو چھٹی پر بھیج دیا گیاہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 12 charlotte cops injured in protests in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply