عراق کے اسپتال میں آتشزدگی سے12نوزائیدہ ہلاک

بغداد:عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایک اسپتال میں آگ لگنے سے 12نوزائیدہ بچوں کی موت ہوگئی۔ وزیر صحت نے آج ایک بیان جاری کرکے بتایا کہ شہر کے مغربی علاقے میں واقع پر موک میٹرنیٹی اسپتال میں کل صبح آگ لگنے سےبارہ نوزائیدہ بچوں کی موت ہوگئی۔
حادثے میں 11 بچوں اور 29 زچاؤں کو صحیح سلامت بچالیا گیا ہے۔ حادثے کے فوراً بعد اسپتال کو سیل کردیا گیا اور میڈیا کو وہاں پہنچنے سے روک دیا گیا۔
آگ لگنے کی وجہ کا اب تک پتہ نہیں چل سکا ہے لیکن وزارت صحت نے شارٹ سرکٹ ہونے کا شبہ ظاہر کیا ہے۔واضح رہے کہ عراق میں خراب رکھ رکھاؤ کی وجہ سے بجلی سے متعلق آگ لگنے کی واردات بڑی تعداد میں ہوتی ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 12 babies killed in baghdad hospital fire in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply