افغانستان کے صوبہ قندھار میں خود کش حملہ 12پولس اہلکار ہلاک

کابل:(رائٹر) افغانستان کے جنوبی قندھار صوبے میں کل دیر رات ایک پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے خودکش کار بم حملے میں کم از کم 12 افغان پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔
صوبائی حکومت کے ترجمان عبد الباری باریالی نے بتایا کہ یہ حملہ پاکستان کی سر حد سے متصل معروف ضلع میں کیا گیا جس میں دہشت گردوں نے دھماکہ خیز مادہ سے بھری گاڑی کا استعمال کیا۔
انہوں نے اس گاڑی کو چیک پوسٹ سے ٹکرا دیا۔ امریکہ کے وزیر دفاع جیمس میٹس کے افغانستان دورے کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے یہ دوسرا حملہ کیا گیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 12 afghan policemen killed in kandahar suicide attack in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply