افغانستان میں سیکورٹی فورسز پر طالبان کے حملے جاری ،11پولس اہلکار ہلاک

کابل:مغربی افغانستان کے صوبہ فراح میںدہشت گرد تنظیم طالبان کے حملہ میں 11پولس اہلکار ہلاک اور 8دیگر زخمی ہوگئے۔ جبکہ چا ر پولس جوان لاپتہ ہیں۔
فراہ صوبے کی ایک حکومتی عہدیدارجملیہ امینی نے بتایا کہ دہشت گردوں نے فراح روڈ میں سب سے بڑے بازار پر واقع پولس کی تین چوکیوں پر حملہ کر کے وہاں موجود پولس اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کرنے کے بعد چوکیوں اور وہاں کھڑی فوجی گاڑی ہموی کو نذر آتش کر دیا ۔ صوبہ فراہ کے صوبائی گورنر کے ترجمان محمد ناصر مہری کے مطابق سلامتی دستوں نے دہشت گردوں کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے آٹھ حملہ آوروں کو ہلاک اور6 کو زخمی کر دیا ۔
افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے میں افغان پولیس کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے جبکہ طالبان کا کوئی جنگجو اس حملے میں ہلاک نہیں ہوا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کچھ مہینوں سے افغانستان بھر میں طالبان کے حملوں میں شدت آئی ہے اور وہ آئے روز مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز اور عام شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔منگل کے روز بی طالبان نے زبردست حملہ کیا تھا جس میں 37پولس اہلکار ہلاک ہو ئے تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 11 police officers killed in taliban attacks in western afghanistan in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply