کولمبیا کے شہر منیجلس میں تودے گرنے سے 11 ہلاک،57گھروں کو نقصان

بگوٹا: مغربی کولمبیا کے منیجلس میں مٹی کے تودے گرنے کے کئی واقعات میں تین بچوں سمیت کم از کم 11 لوگوں کی موت ہوگئی، جبکہ 20 سے زیادہ افراد لاپتہ ہیں۔ حکومت نے ایک بیان میں بتایا کہ مٹی کے تودے گرنے کے کئی واقعات کے بعد بدھ کو صوبہ کیلڈس کے دارالحکومت منیجلس میں سڑکیں کیچڑاور ملبے سے بھر گئیں ہیں۔ یہاں گزشتہ ایک ماہ سے مسلسل بارش ہو رہی ہے۔ بیان کے مطابق صدر جوآن مینوئل جلد ہی شہر کا دورہ کریں گے۔ اس واقعہ میں کم از کم 57 گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔
وہیں ریڈکراس نے بتایا کہ واقعہ کے بعد کم از کم 20 لوگ لاپتہ ہیں اور پانچ زخمی ہوئے ہیں۔ منیجلس کے چیف آف سول ڈیفینس جیم گالیگو نے بتایا کہ اس واقعہ میں تین بچوں اور ایک پولس افسر سمیت 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ واقعہ کے وقت یہ تمام لوگ سو رہے تھے۔ وہیں منیجلس کے میئر جوس اوکٹاویوکارڈونا نے ایک مقامی ایف ایم چینل کو بتایا کہ یہاں مٹی کے تودے گرنے کے 40 سے 50 واقعات ہوئے ہیں۔ ایک ماہ سے مسلسل بارش ہونے کے بعد یہاں منگل دیر رات کو مٹی کے تودے گرنے کئی واقعات ہوئے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 11 killed in british columbia avalanche in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply