یمن کے الہوطہ شہر میںحکومتی عمارت پرخود کش حملہ، 11 ہلاک

عدن : جنوبی یمن میں القاعدہ کے مشتبہ دہشت گردوں نے ایک مقامی سرکاری احاطے میں خود کش حملہ اور پھر فائرنگ کی جس میں کم از کم 11 افراد ہلاک ہو گئے۔ یمن کے سرکاری میڈیا نے ایک بیان جاری کرکے بتایا کہ الہوطہ میں سکیورٹی فورسز نے دھماکہ خیز مواد سے بھری ہوئی ایک منی بس کو سرکاری احاطے میں لے جانے والے خودکش بمبار کو روکنے کی کوشش کی۔
سکیورٹی فورسز نے منی بس پر گولیاں چلائیں جس کے بعد فوج کی وردی میں ملبوس دہشت گردوں کی،جو خود اکر اسلحہ سے حملہ آور ہوئے تھے، سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ ہوئی۔ جس میں تمام دہشت گردوں کے ساتھ ساتھچھ سیکورٹی اہلکار بھی مارے گئے ہیں۔ ایک سیکورٹی افسر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پوزیشن اب کنٹرول میں ہے۔ اس حملے کے بعد ’انصار-الشریعت‘ نامی القاعدہ کے مقامی گروپ نے علاقے میں ہونے والے حملے میں بہت سے لوگوں کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 11 dead in yemen suicide bombing in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply