لشکر گاہ میں دہشت گردانہ حملہ میں 11افغان پولس اہلکار ہلاک

کابل: جنوبی ہلمند صوبہ کے صوبائی دارالحکومت لشکر گاہ میں ایک دہشت گردانہ حملہ میں کم از کم 11افغان پولس اہلکار ہلاک ہو گئے۔یہ واردات پیرکی شب شہر کے سکنڈ پولس ڈسٹرکٹ میں ہوئی۔
ایک مقامی سیکورٹی ذریعہ نے تصدیق کی ہے کہ یہ حملہ ایک طالبان انتہا پسند نے جو پولس والوں میں شامل ہو گیا تھا، کیا ہے ۔یہ صوبہ منشیات کی کاشت ، پیداوار اور اسمگلنگ کا مرکز ہے جس سے طالبان کی جیب میں لاکھوں ڈالر آجاتے ہیں جس سے حکومت کے خلاف ان کی باغیانہ سرگرمیوں کو اور تقویت پہنچتی ہے۔

Title: at least 11 afghan policemen lost their lives in taliban insider attack | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply