ایتھوپیا میں مظاہرین پر فوج کی فائرنگ میں100ہلاک

جوہانسبرگ: افریقی ملک اتھوپیا کے مختلف حصوں میں مظاہرین اور سلامتی دستوں کے درمیان ہوئی جھڑپوں میں اواخر ہفتہ تک کم از کم سو افراد مارے جاچکے تھے۔
انسانی حقوق تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ تشدد کے سب سے زیادہ واقعات بہیر ڈار صوبہ میں ہوئیں جہاں اتوار کو کم از کم 30 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ قبل ازیں مقامی افسران نے بتایا تھا کہ بہیر ڈار میں مطاہرین کے تشدد پر آمادہ ہونے کے بعد سلامتی دستوں کی کارروائی میں سات افراد ہلاک ہوئے۔
قابل ذکر ہے کہ حالیہ مہینوں میں اتھوپیا میں سیاسی اور معاشی عدم استحکام کی وجہ سے احتجاجی مظاہروں میں تیزی آئی ہے۔ اورومو اور امہارا خطوں کے لوگ اقتصادی اور سیاسی طور پر نظر انداز کیے جانے پر سخت ناراض ہیں۔
ایمنسٹی نے کہا ہے کہ ہفتہ بھر کے دوران سیکورٹی فورسز نے اومورو خطہ کے مختلف شہروں میں پر امن مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے اندھا دھند فائرنگ کر کے 67افرا دکو ہلاک اور سیکڑوں کو زخمی کر دیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 100 killed in ethiopia in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply