ترکی میں کرد دہشت گردوں کے حملے میں10فوجی ہلاک،درجنوں زخمی

دیارباقر، ترکی: ترکی کے جنوب مشرقی صوبے شرناق کے شہر اولودرے سمیت کئی مقامات پرکرد دہشت گردوں کے مختلف حملوں میں10 فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ۔
سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے انتہا پسندوں نے شرناق کے شہربیت الشباب کے مضافات میں تعینات فوجیوں کی ایک گاڑی پر فائرنگ کر دی جس میں3فوجی ہلاک اور دس دیگر زخمی ہوگئے۔
اس سے قبل سیکورٹی ذرائع نے پانچ فوجیوں کی ہلاکت کی خبر دی تھی ۔اور بتایا تھا کہ8فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ فوجی ذرائع کے مطابق اس حملے کے بعد پی کے کے دہشت گردوں نے دیار باقر صوبہ کے لائس اور کلپ شہروں کے درمیان ایک دیہی علاقہ میں تعینات فوجیوں پر فائرنگ کر دی جس میں دو فوجی ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
علاوہ ازیں شرناق کے شہر اولودرے میں دہشت گردوں کی بچھائی گئی بارودی سرنگ کے دھماکہ میں 5فوجی ہلاک اور8دیگر زخمی ہو گئے۔ واضح رہے کہ ایک روز پہلے ہی دیارباقر کے گورنر نے 13 دیہات میں کرفیو لگا دیا تھا۔
قابل غور ہے کہ سال 2015 میں جنگ بندی ختم ہونے کے بعد جاری جدوجہد میں ہزاروں دہشت گردوں اور سینکڑوں فوجی مارے جا چکے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 10 soldiers killed in separate pkk attacks in turkey in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply