اردن میں نامعلوم بندوق برداروں کی فائرنگ ،10 ہلاک،چاروں حملہ آور بھی مارے گئے

عمان: اردن کے الکرک شہر میں مسلح افراد کی فائرنگ میں7پولس اہلکار اور ایک کناڈیائی سیاح سمیت10افراد ہلاک ہوگئے۔اردن کے محکمہ سیکورٹی کے مطابق 27افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں پولس اہلکار اور اس پکنک اسپاٹ پر موجود کچھ افراد بھی شامل ہیں۔
الکرک نہایت پر فضا اور سیاحتی مقام ہے اور قومی دارالخلافہ عمان سے70میل کے فاصلہ پر واقع ہے۔ اگرچہ اس حملہ کی کسی تنظیم نے ابھی تک ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم حملہ کی نوعیت اسے ایک دہشت گردانہ کارروائی بتاتی ہے۔ قریبی مسجدوں کے میناروں پر نصب الؤڈ اسپیکروں سے لوگوں سے اپیل کی جارہی تھی کہ وہ جائے حادثہ سے دور رہیں اور خون کا عطیہ دیں۔
سیکورٹی فورسز نے اس پہاڑی کے، جہاں یہ چاروں بندوق بردار موجود تھے، کئی گھنٹے محاصرہ کے دوران فائرنگ کے تبادلہ کے بعدان بندوق برداروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔الکرک اسپتال کے ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ لوگ خون کا عطیہ دینے جوق در جوق اسپتال پہنچ رہے ہیں اور اسپتالوں کے باہر خون کا عطیہ دینے والوں کی طویل قطاریں دیکھ جا سکتی ہیں۔

Title: at least 10 people are shot and killed at jordanian tourist site in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply